روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی مطالعات کی جانب سے بعثت نبوی ﷺ کی مبارک مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا یہ تقریب ہفتہ وار پروگرام (فاسألوا أهل الذكر) کے ضمن میں منعقد کی گئی تھی جس میں خواتین زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے ایک لیکچر پیش کیا گیا، جس میں بعثت نبوی ﷺ پر بات کی گئی اور إسراء اور معراج کے درمیان فرق کو بیان کیا گیا۔
تقریب میں ام البنین (سلام اللہ علیہا) لائبریری کی جانب سے بھی ایک مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں بعثت نبوی ﷺ کے بارے میں سوالات سوالات پوجھے گئے اور صحیح جواب دینے والی خواتین کو تحائف پیش کیے گئے۔
تقریب میں بچوں کے لئے بھی (واحة الأطفال) کے نام سے ایک خصوصی سیگمنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پچاس بچوںنے شرکت کی۔ اس سیگمنٹ کے دوران بچوں سے ہپیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اس مبارک مشن سے متعلق پہیلیاں پوچھی گئیں اور علمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس سیگمنٹ کے انعقاد کا مْسد بچوں کو اس پیغمبر اکرم کے اس عظیم مشن سے متعارف کرانا تھا۔