الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال نے کربلا مقدسہ کی الصفوہ یونیورسٹی کالج کے طلباء کے لیے ایک انٹرایکٹو علمی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
ہسپتال میں ڈائیبٹک فٹ السرز سینٹر کے سربراہ سید کامل الزبیدی نے کہا کہ "الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال نے الصفوا یونیورسٹی کالج کے شعبہ فارمیسی کے طلباء کا استقبال کیا ہے تاکہ انہیں ہسپتال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس پروگرام میں ڈائیبٹک فٹ السرز کے علاج اور زخموں کی دیکھ بھال کے طریقوں پر ایک علمی لیکچر شامل تھا، اور انہیں ڈائیبٹک فٹ السرز کے علاج میں استعمال ہونے والی جدید تکنیکس جیسے کہ (ڈرماسین اور مائیکروسن) ور اس کے استعمال سے حاصل کی گئی بڑی کامیابیوں کو متعارف کرایا گیا۔"
انہوں نے کہا، "ہسپتال نے متعدد تربیتی منصوبے تیار کیے ہیں جو مختلف تخصصات جیسا کہ میڈیسن، نرسنگ، فارمیسی کے لئے ہیں۔ یہ تربیتی منصوبے انتہائی تجربہ کار طبی اور نرسنگ عملے کے تعاون اور جدید ترین طبی آلات اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں۔ "
الکفیل ہسپتال طبی ماہرین کی نگرانی میں منعقد ہونے والے سلسلہ وار لیکچرز اور ورکشاپس کے ذریعے یونیورسٹی کے طلباء اور فارغ التحصیل افراد کی تربیت جاری رکھنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ انہیں ایسی مہارتیں فراہم کی جائیں جو انہیں ان کے تعلیمی تخصصات میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائیں۔