المستنمستنصریہ یونیورسٹی کے علمی وفد کو شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک مراکز، اداروں اور علمی و فکری مطبوعات و اصداراتسے متعلق بریفنگ دی گئی

المستنصریہ یونیورسٹی کے ایک علمی وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک مراکز، اداروں اور علمی و فکری مطبوعات و اصدارات کے بارے میں بتایا گیا تاکہ دونوں اداروں کے درمیان علمی تعاون کو بڑھایا جا سکے ہے۔

لائبریری اور دار المخطوطات سے وابستہ سنٹر فار مینوسکرپٹ امیجنگ اینڈ انڈیکسنگ کے ڈائریکٹر سید صلاح السراج نے کہا، "المستنصریہ یونیورسٹی کے ایک علمی وفد کا یہ دورہ مرکز اور یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد المستنصریہ یونیورسٹی کے مركز المعلومات وتقنيات المعرفة کے کام کا جائزہ لینا ہے۔"


انہوں نے مزید کہا، "وفد کو مرکز سے منسلک ذیلی ٰیونٹس اور سیکشنز کے کام اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مخطوطات کے تحفظ، فوٹو گرافی، اور اشاریہ سازی میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سائنسی طریقوں کے بارے میں بتایا گیا۔"

انہوں نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور قیمتی مخطوطات کی بحالی کے لئے مرکز کی جانب سے یونیورسٹی کو علمی تعاون فراہم کرنے کے لیے مرکز کی تیاری کو سراہا اور علمی تعاون کو بڑھانے اور فراہم کردہ خدمات کو فروغ دینے کے لیے دوروں کے مسلسل تبادلے کی امید ظاہر کی۔

دورے کے اختتام پر وفد کے اراکین نے قیمتی مخطوطات کے تحفظ اور بحالی کے لیے مرکز کی کوششوں اور اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: