روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام(570) سے زیادہ مذہبی، ثقافتی اور علمی مطبوعات و اشاعتوں کے ساتھ کربلا انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور شرکت کر رہا ہے۔
یہ نمائش سترویں ربیع الشہادۃ کلچرل فیسٹیول کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہے۔
اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، " اس نمائش میں شعبہ فکرو ثقافت، شعبہ معارف اسلامی وانسانی اور سپریم کمیشن برائے احیائے ورثہ روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے (570) سے زیادہ فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، انسائیکلو پیڈیاز، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں جو اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت اور ان کے علم کو پھیلانے میں معاون ہیں۔ "
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اہل بیت علیہم السلام کی فکر اور ان کی تعلیمات کے فروغ کے لئے بین الاقوامی اور مقامی نمائشوں میں شرکت کرتا ہے اوراس نمائش میں شرکت بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسی وژن کے تحت ہے۔