پرفارمنس ایویلیوایشن ڈویژن کی سیدہ سعدیہ عبد محمد نے کہا، "پرفارمنس ایویلیوایشن ڈویژن نے روضہ مبارک سے منسلک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی متعدد خواتین اراکین کو اعزاز سے نوازا ہے۔ "
انہوں نے کہا،"پرفارمنس ایویلیوایشن ڈویژن حال ہی میں تشکیل دیا گیا تھا، اور اس کا کام خواتین ممبران کی کارکردگی کا معروضی اور منصفانہ جائزہ لینا اور اس بنیاد پر اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل ممبران خواتین کو اعزاز کے لئے نامزد کرنا اور انھیں اعزاز سے نوازنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس اعزاز کا مقصد خواتین ممبران کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور ان کی قابلیت میں اضافہ کرنا ہے، جبکہ دوسروں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دینا ہے۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اعزازی تقریب میں کئی سرگرمیوں گروپ شامل تھیں، جس میں ایک ثقافتی و ترقیاتی کا لیکچربھی شامل تھا جس میں اچھے کاموں میں مہارت حاصل کرنے اور ان کو بہترین طریقے سے مکمل کرنے کے بارے میں بات کی گئی۔"