فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے ماہ شعبان میں ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبات پر خواتین مصنفین کو ادبی مقابلے میں شرکت کی دعوت

روضہ مبارک حضرے عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سینٹر نے ماہ شعبان میں ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبات پر خواتین مصنفین کو ادبی مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مرکز نے ان تمام خواتین مصنفین کواس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتا ہے کہ جو ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی ولادت باسعادت کے حوالے سے تمام ادبی اصناف میں تخلیقی و فکری تحریر لکھنا چاہتی ہیں۔


اس مقابلے میں شامل خواتین مصنفین کو امام مہدی علیہ السلام کے جشن میلاد کے مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں اپنی ادبی تحریر پیش کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ پر مسرت تقریب 16/شعبان 1445ھ بمطابق27/ 2/ 2024 کوصؓبح دس بجےشارع الحسین ہسپتال پر واقع مرکز الصدیقہ الطاہرہ کے ہال میں منعقد کی جائے گی۔

شرکت کی خواہشمند خواتین درج ذیل کے لنک کے ذریعے ادبی تحریریں بھیجیں:

https://forms.gle/AVubUiGJYedRxC9f7
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: