روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے گرین بیلٹ کے سبزہ زار میں ولادة الأقمار المحمدية فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا۔
الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے جنرل کمشنرکے سید علی حسین نے کہا، "یہ فیسٹیول ماہ مقدس شعبان کی آمد پر منعقد کیا جائے گا اور اس فیسٹیول کے ضمن میں متعدد فکری، قرآنی، ثقافتی، تخلیقی اور ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا، "اس فیسٹیول میں ایک تھیٹر پرفارمنس بھی شامل ہے جو کہ اہل بیت علیہم السلام کی مبارک زندگیوں کے اہم واقعات سے متعلق ہے۔ اس کے علاوہ فکری، ثقافتی اور مذہبی مقابلوں کا انعقاد اور متعدد تفریحی سرگرمیاں بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہیں۔"
ولادة الأقمار المحمدية فیسٹیول 13- 14 فروری 2024 کی مناسبت سے منگل اور بدھ کو شام سات بجے امام حسن ہسپتال کے پیچھے واقع گرین بیلٹ نخلستان واحہ الرسول الأكرم(صلّى الله عليه وآله) میں منعقد کیا جائے گا۔