قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے انوار شعبانيہ کے ایام ولادت کی پرمسرت مناسبت پر الہندیہ کے علاقے میں قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے انوار شعبانيہ کے ایام ولادت کی پرمسرت مناسبت پر الہندیہ کے علاقے میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پرنور محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

محفل کا آغاز قاری ہاشم الشریفی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کےسربراہ سید حامد المربی نے حاضرین محفل کو انوار شعبانيہ کے ایام ولادت کی پرمسرت مناسبت پر مبارکباد پیش کی اور انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام الہندیہ میں منعقد کی جانے والی قرآنی سرگرمیوں کے بارے میں بات کی۔

اپنی تقریر میں سید حامد المربی نے ان تمام کاوشوں کی حمایت کرنے پر زور دیا کہ جو تعلیمات ثقلین کے فروغ کو پھیلانے میں معاون ہیں۔

تقریب کا اختتام رادود الحسینی زهير البرقعاوي کی قصیدہ خوانی اور قاری امین التمیمی کی تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: