روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے أقمار محمديہ کے ایام میلاد کی مناسبت سے کربلا معلیٰ کے مختلف علاقوں میں مٹھائیاں اور گلاب کے پھول تقسیم کئے اور اہل کربلا و زائرین کرام کو ان ایام سعید کی مبارک باد پیش کی۔
الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اہل بیت علیہم السلام کے ایام اور مناسبات منانے کے لئے خصوصی تقاریب اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے اور ایسوسی ایشن نےأقمار محمديہ حضرت امام حسین علیہ السلام، ان کے بھائی ابی الفضل العباس علیہ السلام اور امام سجاد علیہ السلام کے جشن میلاد کو منانے کے لئے بھی خصوصی تیاریاں کی تھیں۔ الکفیل اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے سکاؤٹس دستوں نے کربلا گورنریٹ کے متعدد علاقوں، مرکزی شاہراہوں، ہسپتالوں، مساجد اور عوامی مقامات میں ان بابرکت مناسبات پر اہل کربلا کو مبارکباد پیش کی اور انھیں مٹھائیاں اور گلاب کے پھول پیش کئے۔
أقمار محمديہ کے ایام میلاد کو منانا اہل بیت علیہم السلام سے تعلق مضبوط کرنے، تجدید وفا اور ان کی اقدار اور اصولوں پر عمل کرنے کا موقع ہے اور الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے انسانوں کے لیے احترام کے وژن کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سال کے دوران درجنوں اسکاؤٹنگ پروگرام اور سرگرمیاں منعقد کرتی ہے، جو تنظیم، ٹیم ورک، اور کمیونٹی بانڈز کے پہلوؤں کو فروغ دینے میں معاون ہیں۔