اربعین امام حسین علیہ السلام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سیکورٹی پلان۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ کی جانب سے زیارت اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام پر کروڑوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کے لئے سیکورٹی کے حوالے سے اور آنے والے زائرین کو دی جانے والی سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے۔
سابق سال کی طرح امسال بھی کروڑوں کی تعداد میں زیارت اربعین کے لئے آنے والے زائرین کا دونوں ضریحوں پر بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال اربعین امام حسین علیہ السلام پر آنے والے زائرین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح زائرین کی سہولیات اور خدمات کے لئے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے ایک مکمل اور جامع سیکورٹی پلان کو مرتب کیا گیا ہے سیکورٹی پلان میں شامل افراد بڑی خوش اسلوبی سے اربعین امام حسین علیہ السلام کو پر امن طریقہ سے منانے کے لئے اپنی اپنی خدمات اور کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں اور عراق اور خارج عراق سے آنے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کی ہر طریقہ سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: