فارم کے ڈائریکٹر سيد أمير حسين عبد عون نے کہا کہ "فارم کے عملے نے تیار کیے گئے ورک پلان کی بنیاد پر مختلف اقسام کے بیر کے درختوں سے پھل اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم مقامی مارکیٹ کو تین ٹن یومیہ کی شرح سے مختلف اقسام کے بیر فراہم کر رہے ہیں۔ مقامی مارکیٹ الکفیل سینٹرز جن میں العفاف کمپلیکس، الکفیل سینٹر نمبر۱ اور نجف گورنریٹ کے الکفیل شاپنگ سیٹرز شامل ہیں، سے براہ راست پھل کی خریداری کر رہی ہے۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ" فارم میں موجود بیر کی انواع کو اچھی اور نایاب اقسام میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کی پیداواری صلاحیت عام اقسام سے زیادہ ہے۔ پھل اتارے کا عمل سیزن کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔ "
سدر ماڈل فارم اُن زرعی منصوبوں میں سے ایک ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سےکربلا گورنریٹ میں سرسبز مقامات کو بڑھانے، خشک سالی سے ہونے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے، شجر کاری میں حصہ ڈالنے اوربیر کی کچھ مخصوص اقسام کو متعارف کرانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔





























