موكب خيمة عبدالله الرضيع 110....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے نجف کربلا روڈ پر جانے والے زائرین کرام کی خدمت کے لئے موجود حسینیات اور مواکب میں سے ایک موکب وہ بھی ہے جو حضرت امام حسین علیہ السلام کے شیر خوار بیٹے شہزادہ علی اصغر کے نام سے منسوب ہے جس پر بہت بڑا سرخ رنگ کا علم نصب کیا گیا ہے جس پر یاحسینؑ لکھا ہوا ہے اس موکب کے اوپر(موكب خيمة عبدالله الرضيع 110) لکھا ہوا ہے جو کہ ہر وقت نجف کربلا روڈ پر پیدل چلنے والے زائرین کی خدمت میں حاضر ہےموکب کے مسؤول نے بتایا ہے: یہ موکب اور حسینیہ کویت کے مؤمنین کی جانب سے 2006 میں بنایا گیا ہے اور اس کی ایک شاخ حضرت امام حسین علیہ السلام کے باب قبلہ کی جانب موجود ہے اور اس موکب سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین کو کھانا، پانی اور دیگر لوازمات دئیے جاتے ہیں۔
مسؤول موکب نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: موکب میں مختلف قسم کے مشروبات پیش کئے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ زائرین کو دیگر اشیاء فراہم کی جاتی ہیں موکب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 کے قریب افراد کام کرتے ہیں جن میں سے کویت، سعودیہ، عراق، ایران،پاکستان اور خلیجی ممالک سے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: