قرآن کمپلیکس کی جانب سے اقمار محمدیہ کے جشن میلاد کے موقع پر ذی قار میں السقّاء قرآنی مقابلہ برائے تلاوت و حفظ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے اقمار محمدیہ کے جشن میلاد کے موقع پر ذی قار میں السقّاء قرآنی مقابلہ برائے تلاوت و حفظ کا انعقاد کیا گیا۔

قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ ذی قار برانچ کے ڈائریکٹر سید علی البیطی نے کہا کہ یہ مقابلہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد ہونے والا پہلا قرآنی مقابلہ ہے اور اسے دو مرحلوں (ابتدائی اور آخری) میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ مقابلے میں بچوں اور اور نوجوانوں کے لئے الگ الگ کیٹیگریز ہیں۔ اس مقابلے کے دو حصے ہیں ایک حصہ تلاوت قرآن کریم کے لئے مختص ہے جس میں عراقی اور مصری انداز میں تلاوت کی جائے گی۔ مقابلے کا دوسرا حسہ قرآن پاک کو حفظ کرنے سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "اس مقابلے کی مختلف کیٹیگریز میں منتخب ہونے کے لئے ناصریہ اور دیگر علاقوں (الجبايش، الشطرة، الرفاعي، سوق الشيوخ) سے بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ٹیلنٹ ہنٹ اور کوالیفائنگ ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔"

اس مقابلے کی جیوری کمیٹی کے سربراہ سید اظہر طالب نے کہا، "یہ مقابلے قرآنی ٹیلنٹ کو دریافت کرنے، فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

ابتدائی مرحلے سے کوالیفائی کرنے والوں شرکاء اس مقابلے کے آخری مرحلہ میں شرکت کے اہل ہوں گے کہ جو کئی دنوں کے بعد منعقد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: