شعبہ فکرو ثقافت اور عراقی وزارت خارجہ کے درمیان انتہا پسندانہ جرائم کودستاویز کرنے کے لئے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے عراقی وزارت خارجہ کے ساتھ انتہا پسندانہ جرائم کودستاویز کرنے کے لئے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک عراقی سینٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسٹریمسٹ کرائمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس القریشی نے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر ہشام العلوی کے ساتھ ملاقات کی اور انتہا پسندانہ جرائم کودستاویز کرنے کے لئے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ میں مرکز اور وزارت کے درمیان دستاویزی اور علمی شعبوں میں مشترکہ تعاون اور عراقیوں کے خلاف ہونے والی انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ جرائم کو دستاویزی شکل دینے کے لیے میکانزم تیار کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ایسی تجاویز پر بھی بات کی گئی جو دہشت گردانہ جرائم اور انتہا پسندی کی روک تھام میں معاون ثابت ہوں۔ "

ڈاکٹر عباس القریشی نے کہا، "یہ دورہ گذشتہ کی جانے والی ملاقاتوں کا تسلسل ہے جس کے دوران ہم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے جرائم کو مطالعہ کرنے اور انھیں دستاویزی شکل دینے کے لیے ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کے قیام پر بات کرنے کے علاوہ عراقیوں اور بالخصوص بعض فرقوں اور قومیتوں کے خلاف ہونے والی انتہا پسندی، قتل عام اور نسل کشی کے جرائم کو ایک بین الاقوامی مسئلہ قرار دینے سے متعلق بات کی۔"

ڈاکٹر ہشام العلوی نے عراقی سنٹر فار ڈاکومینٹیشن آف ایکسسٹریمسٹ کرائمز کے کام اور کوششوں کی تعریف کی اور عراقی تاریخ اور اس میں پیش آنے والے ان سانحات کو ریکارڈ کرنے اور تاریخ میں درج کرنے کے لئے بامقصد مشترکہ منصوبوں کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک یہ مرکز وہ پہلا ادارہ ہے جس نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے جرائم کو دستاویز کرنے میں مہارت حاصل کی ہے اور عراقی عوام کے خلاف ہونے والے جرائم کو ریکارڈ کرنے اور دنیا کے سامنے حقائق لانے کی کوشش کی ہے، خاص طور پر 2014 کے بعد، جب دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ملک میں ہونے والے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے جرائم کو ڈاکیومنٹ کرنے کے بہت سے ادارے اور مراکز کھولے گئے، اور متعدد انسائیکلوپیڈیا جاری کیے گئے، جیسا کہ انسائیکلوپیڈیا مقدس فتویٰ دفاع اور سبائکر انسائیکلوپیڈیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: