روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ حرم نے حضرت امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے قریب آتے ہی پورے روضہ مبارک اور خاص طور پر ضریح مبارک کو پھولوں کی چادروں سے مزین کرنا شروع کر دیا ہے۔
مذکورہ شعبہ کے انچارج عقیل طیف نے بتایا ہے کہ امام زمانہ(عج) کے پُرمسرت جشن میلاد کی تیاریوں کے سلسلہ میں شعبہ کے عملے نے ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کو گلدستوں اور پھولوں کی چادروں سے مزین کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیمۂ شعبان کی بابرکت زیارت کے احیاء کے لیے جن امور کو انجام دیا ہے ان میں ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کے بالائی حصہ کو خوبصورت فنی انداز میں قدرتی پھولوں کی چادروں اور گلدستوں سے آراستہ کرنا اور حرم کے قالین کو تبدیل کرنا شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اس پرمسرت مناسبت پر ضریح مبارک کو سجانے کے لیے خوبصورت، خوش رنگ اور خوشبودار قدرتی پھولوں کو کافی اہتمام سے دیدہ زیب انداز میں ترتیب دیا ہے۔