روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کی طرف سے زائرینِ نیمۂ شعبان کے لیے رہنمائی اور تبلیغی خدمات کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے لیے مختلف مقامات پر (15) سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے بتایا ہے کہ ہمارا سیکشن نیمۂ شعبان کے لیے اپنے طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق خدمات پیش کر رہا ہے ہمارے سیکشن نے اندرون شہر، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف آنے والی سڑکوں، روضہ مبارک کے گرد ونواح کے ایریا اور حرم کے اندر (15) مختلف مقامات پر زائرین کے لیے دینی رہنمائی کے مراکز قائم کیے ہیں اس کے علاوہ مقام امام مہدی(عج) اور اس کے اردگرد بھی ہم نے شرعی سوالات کے لیے متعدد بوتھ قائم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے ان مراکز میں عربی اور دیگر زبانیں جاننے والے علماء مختلف علاقوں اور ملکوں سے آئے ہوئے زائرین کے سوالات اور استفسارات کے جوابات دے رہے ہیں۔