روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے بابل گورنریٹ میں ڈائبٹک چلڈرن کیئر ایسوسی ایشن کو کپڑے اور اسٹیشنری فراہم کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے بابل گورنریٹ میں ذیابیطس کا شکار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایسوسی ایشن کو کپڑے اور اسٹیشنری فراہم کی ہےاور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت پر انجمن کا دورہ کرنے اور اس کی متعدد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک وفد تشکیل دیا گیا ہے۔

بابل میں ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر سيدة لينا الشمري نے کہا کہ "ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی براہ راست ہدایات پر گورنریٹ میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مختلف سامان فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے ڈائبٹک چلڈرن کیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ 3,400 بچوں کے لیے اسکول کے کپڑے، اسٹیشنری، جوتوں اوربیگز پر مشتمل سامان فراہم کیا گیا ہے۔ "

انہوں نے نشاندہی کی کہ " بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ انسان دوست اقدام امام المہدی علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت کیا گیا ہے تاکہ ان بچوں کو بھی خوشی اور مسرت کے اس موقع پر شریک کیا جا سکے۔ "

ڈائبٹک چلڈرن کیئر ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اس انسان دوست اقدام کو بہت سراہا ہے اور روضہ مبارک کی جانب سے انجمن کو تعاون فراہم پر شکریہ ادا کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: