یہ گریجویشن تقریب ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے زیر نگرانی( فاطمہ سلام اللہ علیہا کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں) منعقد کی جاتی ہے اور اس سال مرکزی گریجویشن تقریب میں (15) عراقی گورنیٹس کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کی (3000) سے زیادہ طالبات شرکت کررہی ہیں۔
وقفے وقفے سے ملک کے شمالی اور جنوبی گورنریٹس سے طالبات کے قافلے تقریب میں شرکت کرنے کے لئے کربلا مقدسہ پہنچ رہے ہیں۔
طالبات کے استقبالیہ کا انعقاد ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کمپلیکس میں کیا جائے گا اور یہی کمپلیکس ساتویں ’’بنات الكفيل‘‘ مرکزی گریجویشن تقریب کے شرکاء کی میزبانی اور رہائش کے لیے بھی مختص کی گئی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ساتویں سالانہ ’’بنات الكفيل‘‘ مرکزی گریجویشن تقریب جمعہ المبارک یکم مارچ 2024 کو (دنیا فاطمہ کے نور سے منور ہوگی) کے نعرے کے تحت منعقد کی جائے گی۔ یہ مرکزی تقریب کئی سلسلہ وارتقریبات پر مشتمل ہے۔ طالبات کے استقبالیہ کا انعقاد نجف کربلا روڈ پر واقع ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کمپلیکس میں کیا جائے گا اور اگلے دن روضہ مبارک ابا الفضل العباس (علیہ السلام) کے باب قبلہ کے سامنے حلف اٹھانے کی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے اختتام پر ظالبات مقامات مقدسہ کربلا کی زیارت کی سعادت حاصل کریں گی۔
واضح رہے کہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سارا سال بہت سی سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کی طالبات کی بھرپور شرکت کے ساتھ یہ گریجویشن تقریب الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی اہم ترین سالانہ تقریبات میں سے ایک ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل منعقد کی جا رہی ہے۔