روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے نجف اشرف میں محققین کے لیے ایک علمی فورم منعقد کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے محققین کے لیے نجف گورنریٹ میں ایک علمی فورم منعقد کیا گیا۔

فورم کا آغاز قاری شیخ قدامة الخضري نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد شہدائے عراق کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سیداحمد الصافی نے ایک علمی و فکری لیکچردیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سپریم کمیشن برائے بحالی ورثہ کے نائب صدر سید محمد حسن الوکیل نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سیداحمد الصافی کی سرپرستی میں روضہ مبارک کے محققین کے لیے نجف گورنریٹ میں ایک علمی فورم منعقد کیا گیا۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ سید احمد الصافی نے اپنے لیکچر کے ذریعے ورثے کی اہمیت اور اس کے تحفط اور بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور اہل بیت علیہم السلام اور ان کی فکر و تعلیمات پر لکھنے والے علماء کرام اور ان کی اہم تصانیف پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتابیں ایسا نادرعلمی خزانہ ہیں جو ہمارے لئے فکری اثاثے اور ورثے کا درجہ رکھتی ہیں اور اسلامی لائبریری کے علمی ذخائرمیں اضافہ کرتی ہیں۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "فورم میں سید احمد الصافی نے حرم مقدس کی طرف سے ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفط اور بحالی کے لئے اختیار کیے گئے اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں بھی بات کی ۔"

انہوں نے کہا کہ "روضہ مبارک کی جانب سے مخطوطات کے تحفظ اور بحالی کے لئے کئی مراکز اور ادارے قائم کئے گئے ہیں جن میں مخطوطات کو محفوظ طریقے سے رکھنے سے لیکر ان کی بحالی، اشاریہ سازی، نقول تیارکرنے اور تحقیق کے لئے شائع کرنے تک مختلف مراحل پر کام کیا جاتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: