روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر عباس موسیٰ احمد نے کہا ہے کہ بنات الکفیل گریجویشن تقریب کا مقصد طالبات کے مناسب مظہر اور حجاب وغیرہ سے متعلق اہل بیت(ع) کی تعلیمات کا دنیا تک پہنچانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طرف سے منعقدہ ساتویں گریجویشن تقریب میں شرکت کے دوران کیا کہ جس کی سرگرمیاں (حضرت فاطمہ(ع) کے نور سے دنیا کو روشن کریں گے) کے نعرے کے تحت جاری ہیں اور ان میں 15 گورنریٹس کی مختلف یونیورسٹیوں سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والی 3000 سے زیادہ طالبات شرکت کر رہی ہیں۔
احمد نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عراقی طالبات کی ساتویں گریجویشن تقریب سابقہ نسخوں اور ان کے پیغامات و مقاصد کی تکمیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد مناسب مظہر اور حجاب کے بارے میں اہل بیت(ع) کے افکار کو دنیا تک پہنچانا ہے کہ جس کا مظاہرہ بنات الکفیل گریجویشن تقریب میں شریک طالبات بہت ہی بہترین انداز میں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے دن کی تقریب کا آغاز طالبات کے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے والے صحن میں اکٹھے ہونے سے ہوا کہ جہاں طالبات نے گریجویشن کا حلف اٹھایا اور اجتماعی طور پر حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھی اور اس کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) تک مارچ کیا اور وہاں مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد دیگر گریجویشن تقریبات میں شرکت کے لیے العمید ایجوکیشنل کمپلکس کی طرف روانہ ہو گئیں۔