روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات نے دوسرے عین الحیات فیسٹیول میں اپنا پویلین کھول رکھا ہے کہ جہاں عجائب گھر کے بعض نوادرات و مخطوطات کی نمائش اور عجائب گھر کا تعارف جاری ہے۔
مؤسّسةُ القبس برائے ثقافت و پائیدار ترقی کی طرف سے بغداد بین الاقوامی نمائش گاہ میں منعقد ہونے والے اس سات روزہ فیسٹیول میں تمام روضات مقدسہ شرکت کر رہے ہیں کہ جسے امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے بابرکت ایام میں منعقد کیا گیا ہے۔