روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے ڈیپارٹمنٹ نے کربلا یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی کے طلباء کے لیے ایک تعلیمی وتربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ تبلیغ کی طرف منظم کردہ اس پروگرام میں یونیورسٹی کے طلباء کی امیدوں، خواہشات اور توقعات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی اور تبادلہ خیال کیا گیا۔