معارف اسلامی و انسانی ڈیپارٹمنٹ نے رسالہ تراث الجنوب کا پہلا شمارہ شائع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی وانسانی ڈیپارٹمنٹ نے رسالہ تراث الجنوب کا پہلا شمارہ شائع کر دیا ہے۔

اس رسالہ کی تیاری اور اشاعت کے تمام امور کو مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے مرکز تراث الجنوب نے سرانجام دیا ہے کہ جو ذی قار، مثنی، دیوانیہ، اور میسان گورنریٹس کے ورثے کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔

اس شمارے میں جنوبی علاقوں کی تاریخ اور ورثہ کے بارے میں متعدد مضامین موجود ہیں کہ جن کا تعلق علمی خاندانوں اور شخصیات، تاریخی واقعات، ادب اور شہروں اور مزارات کی تاریخ سے ہے۔

اس میل ایڈریس کے ذریعے رسالہ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

turathofaljanoob@gmail.com
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: