روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکری و ثقافتی امور کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقد ہونے والے نعتیہ شاعری کے دوسرے سالانہ مقابلے (مسابقة البردة للقصيدة العمودية) کا اعلان مصری اخبار الزمان نے بھی اپنی رسمی ویب سائٹ پر کیا ہے۔
اس مقابلے کا انتظامی وانعقادی اہتمام مذکورہ بالا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے دار الرسول الأعظم (ص) کی طرف سے کیا گیا ہے۔
دار الرسول الأعظم (ص) کے ڈائریکٹر سید عادل نذیر نے بتایا کہ مصری اخبار الزمان کی ویب سائٹ پر اس مقابلہ کا اعلان دار الرسول الأعظم (ص) کی ان کاوشوں کا حصہ ہے کہ جو وہ نبی کریم حضرت محمد(ص) کے خیمے کے تلے مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے انجام دے رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دار الرسول الأعظم(ص) کا دروازہ دنیا بھر کے تمام شرکاء کے لیے کھلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقابلے کا مقصد شاعروں اور دانشوروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ نبی کریم(ص) سے محبت، آپ(ص) کے عظیم پیغام اور معاشرے میں بوئی ہوئیں آپ(ص) کی عظیم اقدار کا تخلیقی اظہار کرنے کے لیے ہی ایک پلیٹ فارم کو تشکیل دیا گیا ہے۔