مدرسہ دار العلم میں طلباء کے سہ ماہی امتحانات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی تعلیمی ادارے مدرسہ دار العلم میں زیر تعلیم طلباء سے سہ ماہی امتحانات لیے گئے ہیں۔

مدرسہ میں تدریسی خدمات انجام دینے والے سید جواد الطویل نے بتایا ہے کہ شعبان کے مہینے کے دوران مدرسہ نے اپنے سہ ماہی امتحانات کا انعقاد کیا جس میں تینوں مراحل (مقدّمات، سطوح اور بحث خارج) کے زیر تعلیم حوزوی طلباء نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کا مقصد حوزوی تعلیم کے ذریعے طالب علم کی مذہبی، ذہنی اور فلسفی شخصیت کو پروان چڑھانا ہے تاکہ وہ شرعی احکام کا استنباط کرنے والا عالم، یا استاد، یا مبلغ بن کر علوم اہل بیت کی نشر واشاعت کے ذریعے معاشرے کی خدمت کر سکے۔

انھوں نے بتایا کہ ان امتحانات میں کامیابی کے لیے طالب علم کو کم از کم 70 فیصد لینے ہوتے ہیں۔

الطویل نے بتایا کہ مدرسہ کے طلباء کی اکثریت عراقی ہے البتہ ان کے علاوہ افریقہ، پاکستان، افغانستان، ایران، شام، لبنان اور خلیجی عرب ممالک کے بعض طلباء بھی یہاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: