ایسوسی ایشن آف عرب یونیورسٹیز کی طرف سے بغداد یونیورسٹی میں منعقدہ پچسویں کانفرنس میں الکفیل یونیورسٹی نے شرکت کی۔
(AArU) کانفرنس میں اعلیٰ تعلیم اور علمی تحقیق کے وفاقی وزیر ڈاکٹر نعیم العبودی، عرب اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں اور 22 عرب ممالک کی 450 سے زائد یونیورسٹیوں نے شرکت کی جبکہ اس کانفنس میں الکفیل یونیورسٹی کی نمائندگی کالج آف ڈینٹسٹری کے ڈین اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کریم غانم نے کی۔
کانفرنس میں عرب یونیورسٹیوں کے درمیان بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اکیڈمک اور یونیورسٹی امور پر بحث کی گئی۔ کانفرنس کے دوران ڈاکٹر العبودی نے عرب اعلیٰ تعلیمی خطے کو متحد کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کیں کہ جن کا ایسوسی ایشن آف عرب یونیورسٹیز کی طرف سے وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا گيا۔
اس کانفرنس میں الکفیل یونیورسٹی کی شرکت عرب یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون اور علمی تبادلے کو بڑھانے کے پختہ عزم اور خطے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو ترقی دینے میں اس کے فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے۔