علامہ سید صافی: طبی صلاحیتوں کی مدد وحمایت کی جائے اور انھیں مناسب ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ ملک کی خدمت کر سکیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے عراق کے پاس تمام طبی شعبوں میں صلاحیتوں اور قدرات کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے ان کی مدد و حمایت کرنے اور انھیں مناسب ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نقابة الأطبّاء کربلا برانچ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، کربلا برانچ کے صدر ڈاکٹر ماجد المیالی کی سربراہی میں آنے والے وفد نے علامہ صافی کو سنڈیکیٹ کے کام اور اس کی جانب سے ڈاکٹروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

علامہ سید صافی نے کہا کہ ملک کو مختلف دقیق ترین طبی شعبوں و ماہرین اور اعلی تعلیم کی سیٹوں میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ ان شعبوں کو طبی عملے کے ذریعے مضبوط و مستحکم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت صرف عام تشخیص پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اس نے دقیق ترین تشخیص پر توجہ دینا شروع کر دی ہے، اور عراق میں طبی شعبے کو اسی کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے پاس تمام طبی شعبوں میں صلاحیتیں اور قدرات موجود ہیں کہ جس کی گواہی ہر ایک دیتا ہے بس ضرورت ان کی مدد و حمایت کرنے اور انھیں مناسب ماحول فراہم کرنے کی ہے تاکہ وہ اس ملک کی خدمت کر سکیں۔

علامہ سید صافی نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں میڈیکل کلینکس اور میڈیکل سٹورز کی کثرت وہاں آنے والوں کی کثرت اور رش کے سبب ان علاقوں اور وہاں رہائش پذیر افراد پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے لہذا گورنریٹ میں دیگر متعلقہ حکام کے تعاون سے اس کام کو منظم کرنے، اور ایسی جگہیں مختص کرنے کی ضرورت ہے جو رہائشی علاقوں اور گورنریٹ کی شہری عمرانیات کے تشخص کو متاثر نہ کریں کہ جس کی حفاظت ضروری ہے۔

اس ملاقات کے حوالے سے ڈاکٹر ماجد المیالی نے کہا ہے کہ اس ملاقات میں کربلا گورنریٹ میں ڈاکٹروں کے کام سے متعلق کئی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا، امید کرتے ہیں کہ طبی شعبے کے مفاد کے حوالے سے اس عمل پر گفتگو اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے علامہ سید صافی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: