میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے فتوی دفاع کفائی پر لبیک کہتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کے لیے قرآنی پاروں کی تلاوت کا آغاز کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے ذریعے فتوی دفاع کفائی پر لبیک کہتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کے لیے قرآنی پاروں کی تلاوت کا آغاز کیا ہے

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن کے انچارج سید حیدر طالب عبد الامیر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کی طرف سے صادر ہونے والے مقدس دفاع کے فتویٰ پر لبیک کہہ کر عراق اور اس مقدسات کو داعش کے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے ظلم وجبر سے بچانے کے لیے اپنے پاکیزہ خون کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے اور رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد کے موقع پر ان کے ذکر کو دوام بخشنے کے لیے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک نے ختم قرآن کی ایک سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ اس کا ثواب شہداء فتویٰ کو ایصال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترم قارئین و ناظرین قرآن کریم کے ایک یا ایک سے زیادہ پاروں کی اس ماہ مبارک کے دوران تلاوت کرنے اور اس کا ثواب شہداء کو ایصال کرنے کی ذمہ داری بھی لے سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: