روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے صدیق اکبر ادبی ایوارڈ کے ضمن میں مختصر کہانی کا مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے صدیق اکبر ادبی ایوارڈ کے ضمن میں مختصر کہانی کے مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔

صدیق اکبر ادبی ایوارڈ چھ زمروں پر مشتمل ہے: بہترین مؤلف، بہترین ادبی ناول، بہترین مختصر کہانی، بہترین تھیٹریکل اسکرپٹ، بہترین عمودی شاعری اور بہترین عربی خطاطی۔

اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے درج ذیل شرائط اور ضوابط ہیں:

1- مقابلہ میں شرکت کے لیے مختصر کہانیوں کی وصولی کی آخری تاریخ 1جمادی الثانی 1446ھ (12/4/2024) ہے۔

2- کہانیوں کے موضوع اور مقابلہ کے موضوع میں مماثلت، ان کا امام علی علیہ السلام کی سیرت سے ماخوذ ہونا اور تحریر میں اعتدال کا ہونا ضروری ہے۔
3- یہ کہانیاں امیدوار کی اپنی تحریر ہوں اور دوسرے کسی مقابلے میں انھیں پیش نہ کیا گیا ہو۔
4- امیدوار کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔
5- امیدوار کم از کم چھ مختصر کہانیوں کو مقابلے کے لیے ارسال کرے۔
6- عراق اور بیرون ملک سے ہر کاتب مقابلے میں شرکت کر سکتا ہے۔
7- کہانیوں کو فصیح عربی اور ادبی انداز میں لکھا جائے اور مختصر کہانیاں لکھنے کے لیے منظور شدہ شرائط و ضوابط کا لحاظ رکھا جائے۔
8- ججز کے نتائج کو قبول کیا جائے کہ جو سب اس فن کے ماہرین ہوں گے۔
9- ایک کہانی کے الفاظ کی تعداد (500) الفاظ سے کم نہیں ہونی چاہیے۔
10 - مقابلے میں آنے والی تمام کہانیوں کے جملہ حقوق روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پاس ہوں گے اور اسے انھیں چھاپنے اور شائع کرنے کا حق حاصل ہو گا۔
11- تمام امیدوار اپنی سی وی کو ورڈ فائل میں متن کے ساتھ بھیجیں کہ جو درج ذیل امور پر مشتمل ہو:
• مکمل نام مع ولدیت۔
• تاریخ وجائے پیدائش۔
• تصویر.
• پتہ، فون نمبر اور ای میل۔
• تعلیمی شعبہ (اختیاری)
12- جو شرائط اوپر بیان کی گئی ہیں ان سے مطابقت نہ رکھنے والے کہانیوں کو مقابلے سے خارج کر دیا جائے گا۔
13- کہانیوں کو اوراق پر پرنٹ شدہ اور سی ڈی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت ڈیپارٹمنٹ میں وصول کیا جائے گا اور انھیں انٹرنیٹ کے ذریعے اس ای میل پر بھی ارسال کیا جا سکتا ہے:
info@alkafeel.net
14- اگر تمام کہانیاں مطلوبہ معیار پر پوری نہیں اترتیں تو ججز کی کمیٹی کو مقابلہ منسوخ کرنے حق حاصل ہے۔

پہلے دس انعامات:

1. پہلی پوزیشن لینے والے فاتح کو خصوصی شیلڈ کے ساتھ 3,000,000 عراقی دینار ملیں گے۔
2. دوسری پوزیشن لینے والے فاتح کو خصوصی شیلڈ کے ساتھ 2,500,000 عراقی دینار ملیں گے۔
3. تیسری پوزیشن لینے والے فاتح کو خصوصی شیلڈ کے ساتھ 2,000,000 عراقی دینار ملیں گے۔
4. چوتھی سے دسویں پوزیشن لینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ 1,000,000 عراقی دینار ملیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: