نام نہاد مسلمانوں کی مدد کے ذریعے اصل اسلام سے منحرف ان تکفیری گروہوں نے تمام انسانوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔(علامہ کربلائی)

بروز بدھ15 ربیع الاول 1436 ھ بمطابق 7جنوری 2015ء بعد از ظہر حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے سید المرسلین حضرت محمد(ص) اور حضرت امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے حوالے سے نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الرسالۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا آغاز
حضرت امام حسین(ع) کے روضہ مبارک میں ہوا۔ اس جشن کی افتتاحی تقریب میں کربلا کے مقدس حرموں کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نےخطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا:
اس وقت ایک طرف امت اسلامیہ رسول اعظم(ص) کا جشن میلاد منا رہی ہے اور دوسری طرف اس امت کو مسلسل داخلی اور خارجی دشمنوں کا بھی سامنا ہے خاص طور پہ ان آخری سالوں میں تکفیری اور خونی افکار کا حامل لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ان خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ان تکفیری گروہوں نے کچھ ممالک میں اپنی دہشتگرادانہ کاروائیوں کے ذریعے انسانوں کی زندگیاں خطرات اور مشکلات سے دوچار کر دی ہیں اور بہت سے نام نہاد مسلمانوں کی سیاسی، مالی اور میڈیا مدد کے ذریعے اصل اسلام سے منحرف ان تکفیری گروہوں نے مسلمانوں سمیت تمام انسانوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: