منحرف عقلوں کے مالک افراد اس دین کا نام استعمال کرتے ہیں اور صیہونی منصوبوں کو مال اسلحہ اور گولہ بارود سے مکمل کرتے ہیں(صدر دیوان وقف شیعی عراق)

بروز بدھ15 ربیع الاول 1436 ھ بمطابق 7جنوری 2015ء بعد از ظہر حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے سید المرسلین حضرت محمد(ص) اور حضرت امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے حوالے سے نویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الرسالۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کا آغاز حضرت امام حسین(ع) کے روضہ مبارک میں ہوا۔
نویں سالانہ ربیع الرسالہ ثقافتی جشن کی افتتاحی تقریب سے دیوان وقف شیعی کے صدر جناب سید صالح حیدری نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں رسول خدا ص کی بارگاہ میں موجودہ حالات اور نام نہاد مسلمانوں اور تکفیری فرقوں کا شکوہ کرتے ہوئے کہا:
اے اللہ کے رسول(ص)! ہم آپ کی بارگاہ میں منحرف عقول کے مالک لوگوں کا شکوہ وشکایت کرتے ہیں کہ جو قتل، تشدد، خونریزی، سروں کے قلم کرنے اور لوگوں کے لیے ہر فائدہ مند چیز کو تباہ کیے بغیر سکون نہیں لیتے۔ اے ہمارے سردار! اے اللہ کے رسول! یہ لوگ دین کا نام استعمال کرتے ہیں اور بچوں عورتوں اور بوڑھوں کو صرف اس جرم میں ذبح کرتے ہیں کہ وہ ان کے غیر اسلامی تکفیری مذھب پر ایمان نہیں لاتے۔ اے ہمارے سردار! اے اللہ کے رسول! یہ تکفیری گروہ صیہونی منصوبوں کو مال، اسلحہ اور گولہ بارود سے مکمل کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: