علامہ سید صافی نے دعاءِ ابو حمزہ ثمالی(رض) کی تشریح پر مشتمل دروس کا آغاز کر دیا ہے

حوزہ علمیہ کے بزرگ استاد علامہ سید احمد صافی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں دعاءِ ابو حمزہ ثمالی(رض) کی تشریح پر مشتمل دروس کا آغاز کیا ہے کہ جس میں دینی و حوزوی شخصیات اور روضہ مبارک کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کر رہی ہے۔

علامہ سید صافی نے درس کے آغاز میں سب پہلے حاضرین کو خدا کے مہینے رمضان المبارک کی آمد کی مبارک باد پیش کی کہ جس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو نازل کیا اور اس میں ایک ایسی رات قرار دی کہ جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اس ماہ میں جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، انھوں نے دست دعا بلند کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام مومنین اور مومنات کو اس بابرکت مہینے میں اپنی اس وسیع رحمت سے نوازے۔

علامہ سید صافی نے کہا کہ چار سال سے زیادہ عرصہ پہلے میں نے امام سجاد(ع) کی تعلیم کردہ دعاءِ ابو حمزہ ثمالی کی تشریح اور اس سے متعلقہ مضامین و فقرات کو پیش کیا تھا، اور آج اس مبارک سلسلہ کو مکمل کرتے ہیں۔

اس بافضیلت مہینہ کا یہ امتیاز ہے کہ اس میں انسان کے کھانے پینے میں کمی کے ساتھ ساتھ اس کی عقلی نشونما اور اس کے غور و فکر میں اضافہ ہوتا ہے، یہ مہینہ امور کو منظم کرتا ہے اور یقینًا انسان پر اس کا اثر بھی ہوتا ہے، اسی طرح یہ مہینہ ہر شخص کے لیے اپنی حالت اور اللہ کے ساتھ اپنی کوتاہیوں اور دوسروں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کا پلیٹ فارم بھی ہے، اور انسان کی اپنے نفس پر فتح حاصل کرنے کے لیے اس سے استفادہ واجب ہے۔

دعا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا اس مہینے کے آغاز اور اس کے اختتام اور اس کے درمیانی عرصہ کے درمیان تعلق کو امام علیہ السلام نے بہت ہی شاندار انداز میں بیان کیا ہے، اس میں بہت سی نمازیں، دعائیں اور دیگر عبادتی امور ہیں اور امام علیہ السلام کے نزدیک نماز بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اس کے علاوہ خدا کی قربت کے لیے افضل ترین مناجات ہیں، اور اسی لیے آئمہ معصومین علیہم السلام کو مناجات سے انسیت تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: