قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دارالحکومت بغداد سے (300) افراد کے لیے کربلا مقدسہ کے دورے کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دارالحکومت بغداد سے (300) افراد کے لیے کربلا مقدسہ کے دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ مذکورہ افراد رمضان المبارک کے دوران مقامات مقدسہ کربلا کی زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد کی جانے والی مرکزی رمضان ختم قرآن محفل میں شرکت کر سکیں۔

قرآن علمی کمپلیکسسے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ/بغداد برانچ کے سربراہ سید نبیل السعدی نے کہا، "قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ رمضان المبارک کے دوران مومنین کے لیے کربلا مقدسہ کے دوروں کا اہتمام کرتا ہے، تاکہ وہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد کی جانے والی مرکزی رمضان ختم قرآن کی محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کر سکیں۔ یہ دورے انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ رمضان پروگرام کے تحت کئے جاتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ان دوروں میں بغداد کے مختلف علاقوں کے 300 سے زائد مومنین شامل ہوتے ہیں، اور ماہ مقدس کے دوران ہر ہفتے دو دوروں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "اس پروگرام میں زائرین کو جدید بسوں کے ذریعے کربلا مقدسہ لے جانا، رمضان المبارک کی مرکزی ختم قرآن محفل میں شرکت کرنا، اور پھرافطار کے لیے شیخ الکلینی کمپلیکس لیکر جانا اور پھر واپس دارالحکومت بغداد لے کر آنا شامل ہے۔ "

السعدی نے کہا: "ان سرگرمیوں کا مقصد مومنین کو مقدس مقامات کی زیارت اور مقدس مہینے کے ایام اور راتوں کے احیاء کے لئے مرکزی ختم قرآن محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: