شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے طلباء کے لیے فائنل امتحانات کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی نے ایڈمنسٹریٹو ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے طلباء کے لیے فائنل امتحانات کا انعقاد کیا ہے۔

یہ امتحان حرم مقدس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سید کاظم عبادہ کی نگرانی میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔

شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا، "اکیڈمی میں پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے طلباء کے فائنل امتحانات شروع ہو گئے ہیں، کہ جو دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ امتحانات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید کاظم عبادہ کی نگرانی میں منعقد کئے جا رہے ہیں اور روضہ مبارک اور اکیڈمی کی طرف سے مقرر کردہ معیارات اورامتحانی ہدایات کے مطابق ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "اکیڈمی میں مطالعہ چار مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، اور ہر مرحلے کے اختتام کے بعد امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاکہ کورسز اور ورکشاپس کے شرکاء کی کارکردگی اور تربیتی نتائج کا جائزہ لیا جا سکے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: