ڈاکٹر جودت الجشعمي نے یہ بات یونیورسٹی اور اس کے کالج آف نرسنگ کی جانب سے سال 2023 کے لیے پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجوں (IRu) کی عراقی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کی۔
انہوں نے کہا،" روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور اس کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی سرپرستی نے یونیورسٹی کو اس اہم کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے روڈ میپ تیار کرنے اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجزکی عراقی درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ کامیابی یونیورسٹی کے تمام عملے، صدارت، پروفیسرز، ملازمین اور طلباء کی لگن اور بہترین کوششوں کا نتیجہ ہے، اور ہر ایک نے اس کامیابی کو ممکن بنانے کے لئے اپنے اپنے کردار کے مطابق ایک ٹیم اسپرٹ کے ساتھ مل کر کام کیا۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کی فتح متعدد علمی و سائنسی تخصصات اور محوروں میں عمدگی کے نتیجے میں ہوئی، جن میں اس کا بین الاقوامی درجہ بندی میں اندراج اور متعدد سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی لیبارٹریوں کا معیار، انفراسٹرکچر، پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے اور سائنسی تحقیق کے لیے تعاون اور مقامی اور بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن اداروں سے ادارہ جاتی اکیڈمک ایکریڈیشن حاصل کرنے کی جستجو شامل ہے۔"