روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے (بيوت النور) پروجیکٹ کے تحت مومنین کے گھروں میں قرآنی و تعلیمی محافل کا انعقاد جاری ہے۔ اس پروجیکٹ کےضمن میں کربلا کے نواحی شہر حسینیہ میں ایک قرآنی و تعلیمی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
یہ محافل قرآن کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام و انتظام منعقد کی جا رہی ہیں۔
اس پروجیکٹ کا مقصد مومنین کے گھروں کو ذکر خدا سے منور کرنا اور قرآن پاک کی فیوض و برکات اور تعلیمات کو معاشرے کی تمام اکائیوں تک پہنچانا ہے۔
یہ پراجیکٹ انسٹی ٹیوٹ کے رمضان پروگراموں کا حصہ ہے جو مقدس کتاب کو صحیح پڑھنا سکھانے، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینے اور احیائے رمضان کے لئے گورنریٹ کے مختلف حصوں میں منعقد کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے احیائے رمضان اور معاشرے میں قرآنی ثقافت و اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے قرآن منصوبوں کے ضمن میں متعدد قرآنی سرگرمیاں جن میں قرآن کورسز، سیمینارز، کانفرنسز اور محافل قرآن شامل ہیں، منعقد کی جاتی ہیں۔