روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے العمید تلاوتِ قرآن ایوارڈ کے لیے منعقدہ مقابلے کے دسویں راؤنڈ میں شام سے تعلق رکھنے والے قاری أياد بسّام مهرة نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ مقابلہ قرآن کریم کے سائنسی کمپلیکس میں حرمِ عباس (ع) میں منعقد کیا گیا ہے، جس میں (21) عرب اور بیرونی ممالک کے قارئین شرکت کر رہے ہیں، رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر۔
اس مقابلے کے دسویں مرحلے کا آغاز قاری حسین شلال نے قرآن پاک کی عراقی انداز میں تلاوت سے کیا۔ اس مرحلے میں شام سے ایاد بسام مہرہ، عراق سے احمد حسن حمزہ، ایران سے محمد حسین نوه حاج حسيني اور یمن سے قاری عبدالرحمن قائد شریک تھے، جنہوں نے کتاب الہی کی مخصوص انداز میں تلاوت کی۔
دسویں مرحلے کی سرگرمیوں کا اختتام پہلی پوزیشن کے فاتح قاری ایاد بسام مہرہ اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائرز کے اعلان پر ہوا۔
یاد بسام مہرہ نے قرآن پاک کی تلاوت اور قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور مقابلے کی بہترین تنظیم کی۔
انھوں نے اس مقابلے میں شرکت کرنے اور اس کے پہلے مرحلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے متنوع پروگراموں اور مختلف قرآنی سرگرمیوں کا مقصد خدا کی مقدس کتاب کی تلاوت کی ترویج اور دنیا بھر میں اس کے ایمانی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینا ہے۔