الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک معمر خاتون کے متعدد اور پیچیدہ فریکچرز کو کامیابی سے فکس کیا ہے۔
آرتھوپیڈک اور ٹراومیٹولوجی کے ماہر ڈاکٹر ہیثم الاسدی نے کہا، "ایک ستر سالہ معمر خاتون ایک ٹریفک حادثے کی وجہ سے پسلیوں کے ایک سے زیادہ فریکچر اور دائیں ہیومر میں فریکچر کے ساتھ ہسپتال لائی گئی تھی۔ ہم نے سب سے پہلے مریضہ کو اس کی عمر اور اسے لاحق دائمی بیماریوں کی وجہ سے نہایت احتیاط سے آپریشن کے لئے تیار کیا جس کے بعد دائیں ہیومر میں فریکچر کو فکس کرنے کے لئے آپریشن کیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "آپریشن انتہائی درستگی کے ساتھ کیا گیا، جس کے دوران پلیٹوں اور بند پیچ کا استعمال کرتے ہوئے ہم دائیں ہیومرس کی ہڈی کو فکس کرنے میں کامیاب رہے، مریضہ کے لیے لوکل اینستھیزیا کا استعمال کیا گیا تاکہ اس عمر میں متوقع طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔