روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے کریم اہل بیت امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔
جشن کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ کے امام موسی کاظم علیہ السلام بیسمنٹ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈویژن سے منسلک البدر تعلیمی مراکز کی طالبات اور کربلا مقدسہ کے مختلف علاقوں میں منعقد کی جانے والی قرآنی محافل کی شرکاء نے شرکت کی۔
میڈیا اینڈ ایکٹیویٹیز یونٹ کی سربراہ سيدة رجاء علي نے کہا، “ جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد اس مبارک دن کے حوالے سے خوبصورت قصیدے پڑھے گئے۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس تقریب میں بحر الکرم امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت مبارکہ پر ایک لیکچر دیا گیا۔ فکری و ثقافتی مقابلوں کا انعقاد بھی اس جشن کا حصہ تھا اور جشن کے اختتام پر فاتحین میں انعامات تقسیم کئے گئے اور تعجیل ظہور امام صاحب العصر و زمان (عجّل الله تعالى فرجه الشريف) کے لئے دعائے فرج پڑھی گئی۔"