ایران کی وزارت ثقافت و رہنمائی نے تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی شرکت کو سراہا ہے۔

ایران کی وزارت ثقافت و رہنمائی کے ذیلی ادارے برائے ثقافت اور تعلقات کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد مہدی ایمانی پور نے تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی شرکت کو سراہا ہے۔

ڈاکٹر محمد مہدی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں آنے کو اپنے لئے باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں حرم مقدس کے پویلین کی موجودگی حضرت عباس علیہ السلام سے ماخوذ روشنی و نور کی نمائندگی کرتی ہے۔

انہوں نے روضہ مقدس کے ثقافتی پویلین میں پیش کی گئی مطبوعات ومنشورات اور متنوع اشاعتوں کا جائزہ لیا اور اسلامی فکر کی خدمت کے لیے حرم مقدس کی طرف سے کی جانے والی عظیم ثقافتی کوششوں کی تعریف کی۔

علمی کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی قرآنی اشاعتوں کو نمائش میں شریک افراد تک پہنچانے، اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے اور روضہ مبارک کی علمی، ادبی اور ثقافتی میدان میں خدمات، بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت اور نمایاں حیثیت اور دیگر علمی امور پر کئے گئے کام کو متعارف کروا نے کے لئے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: