روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی مرکزی ختم قرآن محفل میں دینی علوم کے طلباء کی شرکت

رمضان المبارک کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی آج کی مرکزی ختم قرآن محفل میں دینی علوم کے طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

ختم قرآن کی یہ مرکزی محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کربلا کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ رمضانی و قرآنی محفل رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گی۔.

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والی مرکزی ختم قرآن محفل میں مختلف سماجی گروپ شرکت کرتے ہیں جن میں مذہبی علوم کے طلباء، حفظ قرآن کے طلباء،عراقی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، اسکولوں کے اساتذہ، طلباء، طبی ماہرین، سیکورٹی فورسز اور دیگر سماجی گروپ شامل ہیں۔ .

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے احیاء کے لئے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے ایک جامع رمضان پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں فکری، ثقافتی، قرآنی و رمضانی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ختم قرآن کی محافل، قرآنی و ثقافتی مقابلے، فورمز اور علمی سیمینارز کا انعقاد شامل ہے۔ یہ قرآنی و رمضانی سرگرمیاں ماہ مقدس کے اختتام تک جاری رہیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: