خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے شبہائے قدر کے احیاء کے لیے عبادتی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے شبہائے قدر کے احیاء کے لیے سرداب امام حسین علیہ السلام میں خصوصی عبادتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذراء الشامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " ہم ہر سال شبہائے قدر کے احیاء کے لیے خصوصی عبادتی پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں، جو رمضان المبارک کی انیسویں شب سے شروع ہوتا ہے اور لیلۃ القدر کی تیسری شب تک جاری رہتا ہے۔ اس پروگرام میں ڈویژن سے وابستہ قرآنی یونٹ کی قاریات شرکت کرتے ہوئے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "شبہائے قدر (19-21-23) کے احیاء کے لئے جو پروگرام تیار کیا گیا ہے اس میں ان راتوں کے مخصوص اعمال کی ادائیگی، قرآن پاک کی تلاوت، مقبول دعاؤں اور زیارات کا پڑھنا شامل ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: