روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کی مناسبت سے رمضان و قرآن پروگرام کا انعقاد جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت شب قدر کے احیاء اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے چار افریقی ممالک میں عبادتی و عزائی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریبات براعظم افریقہ کے ممالک کینیا، لائبیریا، بینن اور چاڈ میں شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں۔
یہ عبادتی و عزائی تقریبات مرکز کے کوآرڈینیٹرز کے زیر نگرانی امیر المومنین علیہ السلام کے یوم شہادت اور شب قدر کی بابرکت راتوں کے احیاء کے لئے منعقد کی گئیں، جن میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ان تقریبات میں ایک قرآنی سیشن، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء اور شب قدر کے احیاء کے لئے عبادتی و دعائیہ سیشن منعقد کیے گئے۔