روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کی یادمیں سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا، " شعبہ مذہبی امور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ سالانہ مجالس عزاء ہر روز تین اوقات میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ مرکزی مجلس عزاء رات نو بجے منعقدک ی جاتی ہے، جبکہ سہ پہر تین بجے اور نماز ظہرین کے بعد بھی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں زائرین اور مومنین کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ماہ مقدس کے دوران شعبہ مذہبی امورکی جانب سے مختلف مذہبی و عبادتی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، جن میں شبہائے قدرکے احیاء کے لئے مذہبی وعبادتی محافل و تقریبات کے علاوہ شہید محراب امام علی علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد، جلوس عزاء کی برآمدگی اور دیگر عزائی مراسم کا انعقاد شامل ہے۔ ان سرگرمیوں کا اختتام رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے علامتی تابوت کے جلوس کی برآمدگی کے ساتھ ہوتا ہے۔