لاکھوں زائرین نے کربلا میں شب قدر کی تیسری رات شب بیداری اور عبادت میں گزاری

لاکھوں زائرین نے شب قدر کی تیسری رات روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جوار میں شب بیداری اور عبادت کرتے ہوئے بسر کی۔

عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین کے جمع غفیر نے شبہائے قدر میں سے تیسری رات روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری، زیارت، دعا اور شب قدر کے اعمال کی بجا آوری کا شرف حاصل کیا۔

زائرین ان بابرکت راتوں کا عبادت، دعاؤں، قرآن کی تلاوت، قرآن کو سر پر رکھ کر مخصوص اعمال اور قرآنی مجالس کے انعقاد کے ذریعے احیاء کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے تیئيس رمضان کی رات میں زائرین کی وسیع تعداد کی آمد کے پیش نظر وسیع انتظامات کیے تھے کہ جن میں افطار و سحری کی فراہمی اور تیئیس رمضان کی رات کے مخصوص اعمال کی بجا آوری کے لیے جگہوں کی تیاری شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: