روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکری و ثقافتی امور کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ماہنامہ رسالہ حیدرۃ کا (104واں) شمارہ حال ہی میں شائع کیا گیا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ کے چائلڈ اینڈ ٹین ایجرز ڈویژن کے اس ماہانہ ثقافتی میگزین کو (12 سے 17) سال کے بچوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
میگزین کے چیف ایڈیٹر احمد خالدی نے بتایا ہے کہ یہ شمارہ (24) متنوع موضوعات و مضامین پر مشتمل ہے جن میں مختلف ثقافتی، ادبی، اور سائنسی امور مذکور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میگزین اس حساس عمر کے بچوں تک معلومات کو آسان اور مؤثر طریقے سے پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس میگزین کا نام (حیدرۃ) اسلام کے پہلے شاہسوار امام علی بن ابی طالب(ع) کے نام مبارک سے ماخوذ ہے۔