روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کی مناسبت سے رمضان و قرآن پروگرام کا انعقاد جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے افریقی ریاست سینیگال میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں یتیم بچوں اور کی فیملیز نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
یہ قرآنی محافل و تقریبات شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں۔
سینیگال میں سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے کوآرڈینیٹر شیخ مصطفی سینیگالی نے کہا کہ " سینیگال میں رمضان المبارک کی مناسبت سے رمضان و قرآن پروگرام کا انعقاد جاری ہے، اور اس پروگرام میں یتیم بچوں کے لئے منعقد کی جانے والی اس قرآنی و رمضانی محفل سمیت متعدد تقریبات شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس بابرکت قرآنی محفل کے انعقاد کا مقصد اس طبقے اور قرآن کریم کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنا ہے اور انہیں تلاوت کے احکام اور کتاب اللہ کے علوم و معارف سے متعارف کرانا ہے۔"