سعودی عرب کے شہر احساء کے رہنے والے اپنے شہداء کے تابوتوں کے ہمراہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں۔۔۔۔

شہداء کے رمزی تابوت
تاریخ بشریت کی ابتداء سے ہی حق والوں کو دہشت گردوں کے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔
آج کی اس ترقی یافتہ دنیا میں بھی انسانی حقوق، حریت، مساوات اور حق کی بات کرنے والوں کو دنیا کے ہر کونے میں دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔۔۔
بنی نوع انسان کی پوری تاریخ میں حق کا پرچم بلند رکھنے کی پاداش میں سب سے زیادہ جس قوم کو دہشت گردی اور ظلم و ستم کی بھینٹ چڑھایا گیا وہ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اولاد اور ان کے شیعہ ہیں۔۔۔۔۔
جس طرح اہل بیت رسول اور ان کے شیعوں کی صورت میں کائنات کے سب سے بڑے مظوم اسلام کی تاریخ میں ملتے ہیں ۔۔۔۔
اسی طرح پوری انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والے اور ظلم و درندگی کی آخری حدوں کو پار کرنے والے ظالم و جابر اور عالمی دہشت گرد بھی دشمنان اہل بیت کی صورت میں اسلام کا پیراہن اوڑھے ہوئے مسلمانوں کی ہی صفوں میں نظر آتے ہیں کہ جو آج مختلف ناموں کے ساتھ "تکفیری فرقہ" کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔۔۔
تکفیری خیالات کے حامل دہشت گردوں نے آج تمام انسانوں اور خاص طور پر اہل بیت رسول کے چاہنے والوں کا جینا حرام کر رکھا ہے یہ تکفیری دہشت گرد ہر روز دنیا کے مختلف خطوں میں نہتے شیعوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں اور انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار "امام حسین(ع)" کا نام لینے والوں کو بے دردی سے شہید کرتے ہیں۔۔۔۔
اس سال دس محرم کی رات سعودی عرب کے شہر احساء میں الدالوة کے مقام پر تکفیری دہشت گردوں نے امام حسین(ع) کی عزاداری کرنے والے نہتے عزاداروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے متعدد افراد شہید ہو گئے۔۔۔۔
احساء سے آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد نے امام حسین(ع) کی راہ میں شہید ہونے والے اپنے شہداء کی یاد میں شہداء کے رمزی تابوتوں کے ہمراہ آج کربلا میں ایک جلوس عزاء برآمد کیا اور حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دی اور وہاں مجلس عزاء برپا کی اور دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دعائیں مانگی۔۔۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: