الکفیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں فوٹو گرافی کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد۔۔۔۔۔۔۔


روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ انٹر نیٹ کے تحت چلنے والے الکفیل ایجو کیشنل انسٹی ٹیوٹ میں عالمی شہرت یافتہ کربلائی فوٹو گرافر محمد صواف کی صدارت میں فوٹو گرافنگ کے بارے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں کافی تعداد میں فوٹو گرافروں نے شرکت کی اور فوٹو گرافنگ کے متعلق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے انچارج جناب سامر فلاح نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹیکنالوجی کے اس دور میں فوٹو گرافنگ میں بہت زیادہ جدت دیکھنے میں آئی ہے اور اسی ٹیکنالوجی کی بدولت ہر طرح کے کیمرے اپنی خصوصیات کے ساتھ عام مل جاتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ فوٹو گرافروں کو اس جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا جائے اور انہیں اس کے استعمال کے افضل ترین طریقوں سے آگاہ کیا جائے ہمارے انسٹی ٹیوٹ نے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد عالمی فوٹو گرافروں کو اس ورکشاپ میں مدعو کیا تا کہ یہاں کے فوٹو گرافر بھی ان کے تجربات اور علم سے اس فن کوترقی دے سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: