قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے بصرہ گورنریٹ میں منعقد کی جانے والی ختم القرآن محافل کی اختتامی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے بصرہ گورنریٹ میں رمضان المبارک کے دوران منعقد کی جانے والی ختم القرآن محافل کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ختم القرآن کی یہ بابرکت محافل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھیں۔

اختتامی تقریب کا آغاز قاری فوّاز رائد نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، اس کے بعد بصرہ کے نواحی علاقے شط العرب میں اعلی دینی قیادت کے نمائندے شيخ حميد المياحي نے تقریب سے خطاب کیا۔ -

اس کے بعد مقبول دعاؤں کی تلاوت کی گئی، جس کے بعد ایک ڈائیلاگ سیشن منعقد کیا گیا اور قاری ناطق هاشم، نے شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ تقریب کے اختتام پر ان پر نور محافل کے شرکاء کو تحائف اور قاریان کرام کو اعزازی اسنادپیش کی گئیں۔


قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف برانچ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران بصرہ گورنریٹ میں 12 قاریان حضرات کی شرکت کے ساتھ
ختم القرآن کی تین محافل منعقد کی گئی تھیں۔ یہ قرآنی محافل بصرہ کے نواحی شہر الزبیر کی مسجد خطوة الإمام علي (عليه السلام)، الحوطة کی مسجد اخطوة العبّاس (عليه السلام) اور شط العرب کی مسجد الحجّة المنتظر (عجّل الله فرجه) میں منعقد کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف برانچ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ملک کے پانچ گورنریٹس (نجف الاشرف، دیوانیہ، وسط، میسان اور بصرہ) میں ختم القرآن کی(51)محافل کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں (120) سے زائد قاریان قرآن نےشرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: